محمد یوسف نوجوان کیوئسٹ کے مستقبل کیلئے پرجوش

محمد یوسف نوجوان کیوئسٹ کے مستقبل کیلئے پرجوش
محمد یوسف نوجوان کیوئسٹ کے مستقبل کیلئے پرجوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ورلڈ چیمپین محمد یوسف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سنوکر کھیل میں پاکستان کے میڈلز لانے کیلئے بہت روشن امکانا ت ہے، اسنوکر کا ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، راولپنڈی سے کھلاڑیوں کا آگے جانا خوش آئند ہے، حکومتی سطح پر بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، امید ہے نوجوان کیوئسٹ مستقبل میں بھی عالمی میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں شینڈر 41اسنوکر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایشین اسنوکر چیمپین محمد آصف، بابر مسیح،محمد آصف، راولپنڈی بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے چیف پیٹرن سلیم اختر رانا، راولپنڈی بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل فہیم انور خان سمیت بڑی تعداد میں سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد یوسف نے کہاکہ ایشین چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، حکومتی سطح پر بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،ملک میں اسنوکر کے کھیل کو سپورٹ کرنے کیلئے سب کو آگے آنا چاہئے، امید ہے کہ شینڈر 41اسنوکر اکیڈمی اسنوکر کے بڑئے نام سامنے لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرئیگا۔ اس موقع پر ایشین اسنوکر چیمپین بلال مسیح اور محمد آصف کے مابین نمائشی میچ بھی کھیلا گیا جس میں بابر مسیح نے 0۔2فریم سے کامیابی حاصل کی۔
قبل ازیں ایشین اسنوکر چیمپین شپ میں ملک کا نام روشن کرنیوالے قومی ہیروز محمد آصف، بابر مسیح،محمد آصف کا شاندار استقبال کیا گیا اور بگھی پر بٹھا کر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کروایا گیا۔