لیژر لیگس سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 28اکتوبر کو ہوگا

لیژر لیگس سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 28اکتوبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) لیژر لیگس سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 28اکتوبر سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں کراچی کی ٹاپ 24ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ٗہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا کی سرسبز فیلڈ پر لیژر لیگس کی جانب سے پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ٗمیچز 20 ٗ20منٹ کے 2ہاف پر مشتمل ہوں گے۔ناک آؤٹ مرحلہ کے دوران مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کی صورت میں براہ راست ٹائی بریکر پر میچ کو فیصلہ کن بنایا جائے گا۔چارہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے میچز ہر اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 3ہفتوں میں گروپ میچز جبکہ آخری اتوار کو کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کیش پرائز جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو بھی کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کلبس ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد شہزاد سے سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پرشام 5بجے کے بعد رابطہ کریں۔