ڈائریکٹر پیرا گون سوسائٹی منیر ضیاء کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر

ڈائریکٹر پیرا گون سوسائٹی منیر ضیاء کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیاء نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے جس میں چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب لاہوراور تفتیشی افسر کو فریق بنایاگیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈی جی نیب نے درخواست گزار کے غیرقانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہوں،درخواست ضمانت کے لئے اس سے قبل بھی عدالت سے رجوع کر چکا ہوں،نیب نے میرے حقیقی بھائی ندیم ضیاء کے خلاف بھی متعدد انکوائریوں کا آغاز کر رکھا ہے،میرا بھائی ندیم ضیا پیراگون سٹی کا چیف ایگزیکٹو ہے ،اس لئے مجھے نیب کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے،نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہوں،درخواست میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -