ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔جسٹس علی اکبر قریشی نے قراردیاہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے کسی بھی قسم کی گاڑی سڑک پر نہیں لائی جاسکتی ۔عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور شہر 70 فیصد سے زائد حادثات ٹریفک لائسنس نہ ہونے کے باعث ہوتے ہیں ،ٹریفک رولز پر عمل درآمد نہ ہونے سے بھی ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کو ڈرائیونگ لائسنس سے مشروط کرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل جج نے ڈرائیونگ کے لائسنس کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر تے ہوئے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لئے برابر ہے۔عدالت نے 22 اکتوبر تک عمل رآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
گاڑیاں،پابندی

مزید :

صفحہ آخر -