کسان کی زمینوں میں گندا پانی ڈالنے کیخلاف درخواست ہائی وے حکام کے سپرد

کسان کی زمینوں میں گندا پانی ڈالنے کیخلاف درخواست ہائی وے حکام کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گندے نالے کاپانی کسان کی زمینوں میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دو ماہ کے اندر درخواست گزار کی دادرسی کی جائے۔شہری افضل بیگ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈسکہ نے گندے نالے کی ڈرین بنا کر میری فصلوں میں ڈال دی ہے،جس کی وجہ فصلوں کو نقصان ہورہا ہے،محکمہ ہائی وے کو ایک سال قبل ڈرین بند کرنے کی درخواست دی تھی،نہ تو ڈرین بند کی جارہی ہے اور نہ ہی درخواست پر فیصلہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -