یونیورسٹیز گراؤنڈ زکاتعمیراتی کاموں میں استعمال، ڈی جی پی ایچ اے و دیگر آج ہائیکورٹ طلب

یونیورسٹیز گراؤنڈ زکاتعمیراتی کاموں میں استعمال، ڈی جی پی ایچ اے و دیگر آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میٹروبس اور میٹرو ٹرین کے منصوبوں کے لئے پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یورنیورسٹی کے گراؤنڈ زکوتعمیراتی کام کے لئے ا ستعمال کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا کو آج 19اکتوبر کوطلب کر لیاہے۔عدالت نے قرار دیا کہ جو کمپنی پیسے ادا نہیں کرتی اس کے اکاؤنٹ سیل کر دئیے جائیں۔عدالت نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت شروع کی توپنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نہ تو گراؤنڈز بحال کئے گئے اور نہ ہی پیسے ادا کئے جا رہے ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ گراؤنڈز کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے گراؤنڈز کو اصل حالت میں بحال نہ کرنے پر برہمی اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر پیسے ادا نہ کئے گئے تو کنسٹرکشن کمپنیزکے اکاؤنٹس سیل کر دیئے جائیں ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،عدالت نے ڈی جی پی ایچ اور ڈی جی ایل ڈی اے کو طلب کرتے ہوئے پیسے ادا نہ کرنے والی کنسٹرکشن کمپنیزکے چیف ایگزیکٹو کو بھی آج طلب کر لیاہے۔
ہائیکورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -