نواز، مریم ، صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نوٹیفیکیشن فراہمی کی ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

نواز، مریم ، صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نوٹیفیکیشن فراہمی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کی فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست مقامی وکیل عامر ظہیر نے دائر کی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے درخواست گزار سے ای سی ایل سے متعلق حکومتی حکم نامے کی نقل طلب کر رکھی ہے جبکہ وزارت داخلہ کی طرف سے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بابت نوٹیفکیشن کی نقل فراہم نہیں کی جارہی ،وزارت داخلہ کا اقدام معلومات تک رسائی کے آئینی آرٹیکل 19(اے)کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں مذکورہ نوٹیفکیشن فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -