پہاڑی علاقوں اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری، بارش کا امکان

پہاڑی علاقوں اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری، بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ملک کے پہاڑی علاقوں اور گلیات میں گزشتہ روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم میں مزید خنکی ہو گئی ۔گزشتہ روز ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان ، بالائی کشمیر ، سمیت گلیات میں برف باری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم گلگت بلتستان، بالائی کشمیر اور ملک کے دیگر بالائی علاقوں سمیت گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت میں کالام منفی01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔
برفباری

مزید :

صفحہ آخر -