پاکستان نے2000ریال کی شرط ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کو درخواست دیدی

پاکستان نے2000ریال کی شرط ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کو درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )دوسری دفعہ عمرہ اور حج کرنے والوں پر دو ہزار ریال ٹیکس کا دیرینہ مطالبہ عمران خان کی درخواست پر سعودی حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری متوقع،وزیر اعظم عمران خان نے عمرہ اور حج دوسری دفعہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال ٹیکس ختم کرنے کی تحریری درخواست کر دی،خادم حرمین شریفین ولی عہد محمد بن سلمان نے ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرا دی،2ہزار ریال ختم کرنے کی سوشل میڈیاپر جاری خبروں کی سعودی حکومت نے تردید کر دی، سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ دو ہزار ریال صرف پاکستان سے آنے والوں پر نافذ نہیں ہے دنیا بھر سے آنے والوں پر نافذ ہے ،دو ہزار ریال ختم ہوا تو تمام ممالک سے آنے والوں پر ختم ہو گاالبتہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے بعد بھی دوبارہ تحریری درخواست کی ہے جس پر کام شروع ہے ،رواں ہفتے بڑی خوشخبری متوقع ہے ،عمرہ کے ساتھ حج دوسری دفعہ کرنے والوں پر بھی دو ہزار ریال نافذ ہے جس کی وجہ سے عمرہ کاروبار بھی 80فیصد کم ہو گیا ہے۔
ریال/ شرط

مزید :

صفحہ آخر -