ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد کیلئے علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم جاری کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ دار افراد کیلئے ایک علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم جاری کر دیا ہے۔ یہ فارم ان تنخواہ دار افراد کیلئے ہے جن کے آمدنی کے دیگر ذرائع بھی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت تنخواہ، کاروبار، پراپرٹیز سے کرایہ و دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی انکم میں شامل ہے۔ الگ گوشوارے کا فارم صرف ان افراد کیلئے ہے جو مجموعی آمدنی کے 50 فیصد سے زیادہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔