میڈیا مسائل حل کرنے کی حکومتی یقین دہانی، اے پی این ایس کااظہارتشکر

میڈیا مسائل حل کرنے کی حکومتی یقین دہانی، اے پی این ایس کااظہارتشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (خصوصی رپورٹ)اے پی این ایس نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش شدید مالی بحران پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ جولائی سے اب تک اخبارات کو جاری کیے جانے والے اشتہارات میں متعدد بہ کمی ہوئی ہے اور وفاقی حکومت کے ذمہ واجبات کی ادائیگی تاحال تعطل کا شکار ہے مزید براں نیوز پرنٹ کی ہوشربا گرانی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ کے باعث نہ صرف بڑے اخبارات بلکہ علاقائی اور چھوٹے اخبارات بھی مالی بحران کا شکار ہیں اور بیشتر اخبارات اپنی اشاعتیں بند کرنے کے مرحلے سے دوچار ہیں جس کے باعث اخباری صنعت کے کارکنان کی بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا اندیشہ ہے ۔سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی نے حمید ہارون کی صدارت میں منعقدہ اے پی این ایس کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کی جانب سے اس امر کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت اخباری صنعت کی بقاء اور ترقی و ترویج کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔اجلاس کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس یقین دہانی پر فوری عمل درآمد کرے گی۔اجلاس میں پنجاب اور سندھ کے اخبارات کے مسائل پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ متعلقہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور محکمہ اطلاعات سے ان مسائل کے حل کیلئے جلد از جلد رابطہ کیا جائے گا ۔اجلاس میں ایڈورٹائزئنگ کمیٹی کی سفارشات پر میسرز اوک میڈیا (پرائیوٹ ) لمیٹڈ لاہور ،میسرز فش باؤل (پرائیوٹ ) لمیٹڈ لاہور ، میسرز سمارٹ ویز کمیونیکیشنز (پرائیوٹ ) لمیٹڈ اسلام آباد کی عبوری ایکریڈیشن جبکہ میسرز جیمز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی ایسو سی ایٹ شپ کی درخواست کی منظوری دی۔جبکہ میسرز روشنی کمیونیکیشن اور میسرز ریپکوم ایڈورٹائزنگ کراچی کی تنظیم نو /مالکان کی تبدیلی کی درخواست کو منظور کیا ۔ایگزیکٹو کمیٹی نے میسرز گرے میٹر کمیونیکیشنز اسلام آباد کو مکمل ایکریڈیشن دینے کا فیصلہ کیا ۔جبکہ میسرز میگ ماس کمیونیکیشنز کا نام ایڈمیکس (پرائیوٹ) لمیٹڈ اسلام آباد اور ایسوسی ایٹ شپ سے عبوری ایکریڈیشن کی درخواست کی بھی منظوری دی ۔ایگزیکٹو کمیٹی نے ایسوسی ایٹ رکنیت کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے روزنامہ بزنس ورلڈ کراچی ،روزنامہ بزنس ورلڈ اسلام آباد ، روزنامہ نیشنل کوریئرکراچی ، ماہنامہ ماسٹر شیف کراچی ،ماہنامہ پیپل کراچی کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے ایسو سی ایٹ رکنیت کی منظوری دی۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی ،حمید ہارون( صدر) اے پی این ایس ، قاضی اسد عابد سینیئر نائب صدر، مہتاب خان نائب صدر، سرمد علی سیکرٹری جنرل ، بلال محمود جوائنٹ سیکرٹری،وسیم احمد فنانس سیکرٹری،ممتاز اے طاہر (روزنامہ آفتاب)، رحمت علی رازی (ہفت روزہ عزم ،روزنامہ طاقت)، ہمایوں طارق (روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد)، شہاب زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر)، ریاض احمد منصوری (ماہنامہ دی کرکٹر)،فوزیہ شاہین (ماہنامہ دستک)،نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت) ، ملک لیاقت علی (روزنامہ دن )، سید اکبر طاہر (روزنامہ جسارت ) ، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم )، محمد شمیم (روزنامہ کاوش)،سید ایاز بادشاہ (روزنامہ مشرق پشاور)، سید ممتاز احمد شاہ (روزنامہ مشرق لاہور)، سردار خان نیازی (ماہنامہ نیا رخ )،رخسانہ صولت سلیمی (ہفت روزہ نکھار)، عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان لاہور)، سید محمد منیر جیلانی (روزنامہ پیغام)، فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور)، اویس خوشنود (روزنامہ صحافت اسلام آباد) ، ہمایوں گلزار (روزنامہ سیادت)،جمیل اطہر (روزنامہ تجارت)،شاہد محمود (روزنامہ تجارتی رہبر )، سید ہارون شاہ (روزنامہ وحدت)،جاوید احمد (روزنامہ اعتماد کوئٹہ ) ،جبکہ کاشف سعید،نیلوفر پٹیل، طاہر مغل ، محمد اویس رازی اور ساجد نذیر نے خصوصی مبصر کے طور پر شرکت کی۔
اے پی این ایس

مزید :

صفحہ آخر -