نئے پاکستان ک نعرہ لگانے والوں نے چند روز میں ہی غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا، سراج الحق

نئے پاکستان ک نعرہ لگانے والوں نے چند روز میں ہی غریب عوام کا جینا دو بھر کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا ( آئی این پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوئی ہے‘تجاوزات آپریشن کے نام پر غریبوں کو بے گھر کیا جارہا ہے‘احتساب کا عمل سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے‘خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف نیچے آیا ‘پنجاب میں بھی موجودہ حکومت سے عوام نالاں نظر آتے ہیں۔ وہ گلشن کالونی واہ کینٹ میں رکن جماعت شہزاد اسلم مرزا کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف نیچے آیا ہے، بنوں کے حلقہ میں پی ٹی آئی کو ووٹ ایک لاکھ دس ہزار سے سکڑ کر37 ہزار ہوگیا ہے ، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے چند روز میں ہی غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -