پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی،12بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (آن لائن)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ماہی گیروں کی ایک کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔کاروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔