اقتصادی استحکام کے لحاظ سے سعودی عرب خطے کے ممالک میں سرِفہرست

اقتصادی استحکام کے لحاظ سے سعودی عرب خطے کے ممالک میں سرِفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب خطے کے ممالک میں اقتصادی استحکام کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ یہ بات عالمی اقتصادی فورم ویف کی جانب سے جاری 2018 کی عالمی مسابقتی رپورٹ’’جی سی آر‘‘میں سامنے آئی ۔اقتصادی مسابقت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب کی 140 ممالک میں 39 ویں پوزیشن ہے۔ سال 2012 کے بعد سے یہ ممالک کی ترتیب میں مملکت کی سب سے بہتر ترقی ہے۔رپورٹ میں سعودی عرب کی معیشت کے استحکام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مملکت کی معیشت بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔سال 2018 کے لیے جاری عالمی رپورٹ میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت کو 100 فیصد اقتصادی استحکام کے ساتھ انڈیکس میں ’’مکمل درجہ‘‘ دیا گیا ، یہ درجہ حاصل کرنے والے دیگر اہم عالمی ممالک میں جرمنی ، کینیڈا، ڈنمارک اور برطانیہ شامل ہیں۔
سعودی عرب

مزید :

صفحہ آخر -