سپریم کورٹ کے زیر اہتمام پانی کے وسائل پر دو روزہ کانفرنس آج شروع ہوگی

سپریم کورٹ کے زیر اہتمام پانی کے وسائل پر دو روزہ کانفرنس آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں پانی کے وسائل پر دو روزہ کانفرنس (آج) جمعہ سے اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس سپریم کورٹ کے زیر اہتمام کی جائی گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سیشن کی صدارت کرینگے۔اس موقع پر آبی ماہرین اور مختلف ممالک سے کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے ماہرین پانی کے وسائل میں اضافے سے متعلق اپنی تحقیقی خدمات بیان کرینگے۔کانفرنس میں خصوصی طور پر کم مدت میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق آبی ماہرین اپنی آرا ء پیش کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -