سینئر صحافیوں، دانشوروں کا وفد بیجنگ کے بعد شنگھائی پہنچ گیا
لاہور(پ ر)’’انڈر سٹینڈنگ چائنہ‘‘ کے زیر اہتمام پاکستان کے سینئر صحافیوں،دانشوروں اور تجزیہ نگاروں کا چین کے پانچ روزہ دورے پر گیا وفدبیجنگ کے بعد شنگھائی پہنچ گیا۔بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام نے وفد کو رخصت کیا۔شنگھائی میں پاکستانی وفد نے چائنہ پاور انٹرنیشنل کمپنی اور چین میں غربت کے خاتمے کیلئے قائم وفاقی ادرے کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق’’انڈر سٹینڈنگ چائنہ‘‘ کے زیر اہتمام پاکستان کے سینئر صحافیوں،دانشوروں اور تجزیہ نگاروں کا تیرہ رکنی وفد کچھ روز قبل چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچا۔جہاں پاکستان میں سی پیک پراجیکٹ کے تحت کام کر نیوالی کمپنیوں مختلف کمپنیوں اور میڈیا انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقائیں کیں۔توانائی اور ریلوے سیکٹر میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے دفاتر کا بھی دورہ کیا اور تفصیلی بریفنگ لی گئی۔چائنیز دفتر خارجہ کی ترجمان اور حکمران جماعت کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔وفد نے چینی حکام سے سی پیک اور پاک چائنہ تعلقات بارے تفصیلی بات چیت کی۔پاکستانی صحافیوں کا وفدبیجنگ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شنگھائی پہنچ گیا ۔چائنہ پاور انٹرنیشنل کمپنی کے حکام نے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور کمپنی کے تحت پاکستان میں قائم توانائی کے میگا پراجیکٹس کی تفصیل سے آگاہ کیا۔بعد ازاں پاکستانی صحافیوں کے وفد کی چین میں غربت کے خاتمے کیلئے قائم وفاقی ادارے کے حکام سے بھی ملاقات کی۔ادارے کے حکام نے وفد کو غربت کے خاتمے کیلئے اپنائی گئی منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی۔پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ چین غربت کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے لئے رول ماڈل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔وفد میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ،ہارون الرشید،ارشاد عارف ،حبیب اکرم،سلیم بخاری اور شعیب بن عزیز ،نذیر لغاری،خوشنود علی خان،مجاہد بریلوی ،بیازد خان،عامر خان، ظفرالدین محمود اور منصور آفاق بھی وفد کا شامل ہیں۔
صحافی ؍شنگھائی