ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا جھرمٹ دریافت

ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا جھرمٹ دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلکیات، کائنات کے ماضی میں جھانکنے کا دوسرا نام بھی ہے۔ اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے قدیم کائنات میں ایک جگہ اتنی بڑی ساخت دریافت کی ہے جو اب تک ہماری معلومات کے لحاظ سے اجرامِ فلکی کا سب سے بڑا ابتدائی جھرمٹ (پروٹو سپر کلسٹر) بھی ہے۔اگرچہ اس طرح کے کسی جھرمٹ کو فلکیات کی زبان میں ’’جھرمٹوں کا جھرمٹ‘‘ (سپر کلسٹر) کہا جاتا ہے لیکن بگ بینگ کے بعد، کائنات کی پیدائش کے صرف دو ارب تیس کروڑ سال بعد بننے والے اس جھرمٹ کو ’’پروٹو کلسٹر‘‘ کہا جائے تو درست ہوگا۔ تاہم ماہرین نے دیگر ا?سمانی اجرام کی طرح اسے بھی یونانی دیوتا ہائپیریئن کا نام دیا ہے جو ایک بہت بڑے دیوتا کی اولاد تھا۔
ابتدائی کائنات

مزید :

صفحہ آخر -