امریکی الزام یکسر بے بنیاد ، سی پیک کا امسال پاکستان کی شرح نمو میں حصہ 2.5 فیصد رہا ، چین

امریکی الزام یکسر بے بنیاد ، سی پیک کا امسال پاکستان کی شرح نمو میں حصہ 2.5 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے امریکہ کے اس الزام کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کی معیشت بحران زدہ ہو گئی ہے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے سی پیک کا پاکستان کی شرح نمو میں امسال 2.5فیصد حصہ رہا،بہت سے ترقی پذیر ممالک نے چینی تعاون کا خیر مقدم کیا ہے، امریکہ چینی تعاون کو درست نظرئیے سے دیکھے اورہمارے دوست ممالک کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،چینی تعاون کی بدولت خطے میں خوشحالی و استحکام آیا ہے،چین ترقی پذیر ممالک کو منصوبوں کے ذریعے قرض کے جال میں نہیں جکڑ رہا، قرض معمولی ، سرمایہ کاری زیادہ ہے۔گزشتہ روزترجمان چینی وزارت خارجہ لو کھانگ کا کہنا تھاامریکی نائب صدرمائیک پینس کا بیان یکسر غلط و بے بنیاد ہے ، پا کستانی وزیر خزانہ اسد عمر بھی امریکہ کے سی پیک پر الزامات کو یکسر مسترد کرچکے ہیں ،ترقی پذیر ممالک چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چینی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں، لوکھانگ کا معمول کی پریس بریفنگ میں کہنا تھا ایسا ہی الزام امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دورہ و یتنام کے دوران داغا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو منصوبوں کے ذریعے قرض میں جکڑ رہا ہے جبکہ یہ حقائق کے یکسر منافی ہے، چین نے ہمیشہ دوست ممالک کی ترقی ، عوام کی بھلائی و خوشحالی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ہے۔ چین کو اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کی ضرورت نہیں، چین چھو ٹے ممالک کی مشکلات سمجھتا اور ہمیشہ تعاون کیلئے آمادہ رہتا ہے۔2017میں سری لنکا پر چینی قرضہ غیر ملکی قرضے کا 10فیصد تھا۔ اسی طرح فلپائن پر بھی غیر ملکی قرضوں کی نسبت انتہائی معمولی تھا،چین افریقہ تعاون کے فورم پر2018ء بیجنگ سربراہی اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاسوں میں بہت سے افریقی ممالک کے تعاون کی خواہشات کا اظہار کرناچین کی کامیابی ہے۔

مزید :

علاقائی -