پنجاب حکومت کا پولیس افسراسحاق جہانگیر اور ہمایوں بشیر کی خدمات لینے سے انکار

پنجاب حکومت کا پولیس افسراسحاق جہانگیر اور ہمایوں بشیر کی خدمات لینے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر )پنجاب حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 20 کے دو افسران کی خدمات لینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈی آئی جی احمد اسحاق جہانگیر اور ہمایوں بشیر تارڑ کی خدمات مانگی تھیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ہمارے پاس صوبے میں پہلے ہی ڈی آئی جیز کی تعداد کوٹے سے زیادہ ہے مزید افسران کی خدمات نہیں لے سکتے۔دنوں ڈی آئی جیز ہمایوں بشیر تارڑ اور احمد اسحاق جہانگیر مسلم لیگ (ن )کے دور میں پنجاب کے اہم عہدوں پر تعینات رہے۔احمد اسحاق جہانگیر ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ (ن) کے مرحوم ایم این اے رائے منصب کے داماد اور سابق ایم این اے شذرہ منصب کے بہنوئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -