حسن مسیح موٹرسائیکل چور گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

حسن مسیح موٹرسائیکل چور گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن نے حسن مسیح موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سر براہی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث حسن مسیح موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ حسن مسیح اور اس کے ساتھی علی رضا کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تقریباً10 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی گئی19موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے۔
ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مارکیٹوں، پارکنگ اسٹینڈز اور پلازوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیِزکے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -