ایس پی صدر معاذ ظفر کی تھانہ چوہنگ میں کُھلی کچہری

ایس پی صدر معاذ ظفر کی تھانہ چوہنگ میں کُھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ(نامہ نگار)ایس پی صدر معاذ ظفر کی تھانہ چوہنگ میں کُھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے ،لین دین،قبضے کے معاملات،لڑائی جھگڑا،فرنٹ ڈیسک اور پولیس رویے کیخلاف شکایات کے انبار،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن معاذ ظفر نے تھانہ چوہنگ میں کُھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پی چوہنگ حسیب راجہ،ایس ایچ او محمد جمیل اور عملہ سمیت علاقہ کے معززین اور سائلین نے شرکت کی۔ ایس پی نے 30 درخواستیں سُنی اور انکو حل کرنے کے احکامات صادر کیے، ڈکیتی کا پرچہ درج نہ کرنے اور سائل کی داد رسی نا کرنے پر سب انسپکٹر امجد علی کی ایک سال سروس ضبط کی سزا سنائی ، ایس ایچ او چوہنگ اور ڈی ایس پی چوہنگ کو فوری مسائل حل کرنے کا حکم دیا۔ ایس پی صدر معاذ ظفر نے پریس کلب چوہنگ کے عہدیداران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیزپر انصاف فراہم کرنا ہے انصاف کے لیے میرے دفتر کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ،علاقہ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -