برکی قتل کیس، 7ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

برکی قتل کیس، 7ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برکی کے علاقہ میں واقع پھلروان گاؤں میں 5افراد کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم افتخارہیرا سمیت 7ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی،عدالت نے تھانہ برکی پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کا چالان آج 19 اکتوبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیرنیہ دشمنی کی بنا پر گاؤں میں فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 5افراد کو قتل کردیا تھا ۔
جس پر پولیس نے ان ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -