فلمسٹار میرا کیخلافنکاح پر نکاح کرنے کاکیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر

فلمسٹار میرا کیخلافنکاح پر نکاح کرنے کاکیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچری عدالت ہدایت اللہ شاہ کی عدالت میں عتیق الرحمان نے اداکارہ فلمسٹار میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کے کیس کو دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
عدالت میں عتیق الرحمان نے درخواست اپنے وکیل چودھری نصیر احمد کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سول عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق کی بیوی قرار دیا ،ان کی عدالت میں میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا کیس زیر التوا ہے ،اداکارہ میرا کے خلاف کیس دوبارہ شروع کرتے ہوئے انہیں نکاح پر نکاح کرنے پر سزا دی جائے۔فاضل جج نے درخواست گزار عتیق کے وکیل کو 25اکتوبر کو بحث کی ہدایت کرتے ہوئے مذکورہ مقدمہ کاریکارڈ طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -