امریکن لائسٹف سکول کے مالک کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے دائر درخواست سیشن جج کوبجھوا دی گئی

امریکن لائسٹف سکول کے مالک کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے دائر درخواست سیشن جج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے امریکن لائسٹف سکول کے مالک ڈاکٹر ندیم کیانی کے جسمانی ریمانڈ دینے کے حوالے سے دائر درخواست سیشن جج لاہور کو بجھوا تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کوفاضل جج ظفر یاب چدھڑ کی عدالت میں سماعت کے لئے بھجوایا جائے ،یہ کیس ان کی عدالت کے دائر اختیار میں نہیں آتاہے ۔
،ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ ذیشان بی بی کی جانب سے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ہے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ کیس کی فائل سیشن جج کو بھجوانے کا حکم جاری کردیاہے ،ندیم کیانی کی سابقہ بیوی ذیشان بی بی نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرارکھاہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ذیشان بی بی کا فیس بک اکاونٹ ہیک کیا اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے انہیں بدنام کیاہے۔

مزید :

علاقائی -