تھانوں کی جدید طرز پر اپ گریڈ یشن کی جائیگی،آئی جی پنجاب

تھانوں کی جدید طرز پر اپ گریڈ یشن کی جائیگی،آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں تھانوں کی ماڈرن لائنز پر اپ گریڈ یشن اورعوام کو بہترین سروس ڈلیوری کی فراہمی کیلئے اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز بہترین سپروائزرز کا کردار ادا کریں اورماتحت عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ کورسز کے انعقاد کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں ۔ تھانہ کلچر میں حقیقی تبدیلی کیلئے باقاعدہ انسپکشن ، سخت مانیٹرنگ ،پریڈ اور پی ٹی کی روایت کو از سر نو شروع کروایا جائے۔ پنجاب کے تمام 721تھانوں میں سویپرز کی بھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پولیس دربار میں صوبے کے تمام اضلاع سے آئے اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز صاحبان کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

مزید :

علاقائی -