چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ،شہری نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ،شہری نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق سر ور روڈکے علاقے میں ریا ض کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2 ڈاکو 3 لاکھ 20ہز ار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مصطفی ٹاؤ ن میں حنیف کے گھر سے تین ڈاکو 2 لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، شیر ا کو ٹ کے علاقے میں اختر کے گھر سے ڈاکو2لاکھ90ہز ارکی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ,وحد ت کا لو نی کے علاقے میں اعظم کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ20ہز ار کی نقد ی اورنشتر کا لو نی میں ڈاکوؤں نے عمر ان سے90ہزار کی نقد ی ،غا لب ما ر کیٹ میں ڈاکوؤں نے شا ہد سے50 ہزار اور موبائل فون ،ریس کو رس میں ڈاکوؤں نے فا روق سے80ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سو ل لا ئن میں ڈاکوؤں نے کا شف سے45ہزار ،مسلم ٹا ؤن میں ڈاکوؤں نے تنز یل سے 85 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،کا ہنہ میں ڈاکوؤں نے با سط سے95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔مسلم ٹا ؤ ن سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبا ل ،ٹبی سٹی ،شفیق آ با د ،با غبا نپو رہ ،مسلم ٹاؤن اور مستی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -