عمران خان کی کوششوں سے جلد معاشی بحران کا خاتمہ بھی ہو جائے گا ، د وست مزاری

عمران خان کی کوششوں سے جلد معاشی بحران کا خاتمہ بھی ہو جائے گا ، د وست مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )حکومتِ پنجاب بجلی، پانی، زراعت، انڈسٹری اور صحت کے علاوہ تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے جلد ہی معاشی بحران کا خاتمہ بھی ہو جائے گا اورملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔یہ بات قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کھلی کچہری میں سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔100


روزہ پلان میں تمام شعبوں اور محکموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور عوام کو تمام وسائل اور سستا انصاف ان کی چوکھٹ پر فراہم کرنے کے لیے پالیسیاں ترتیب دی جا چکی ہیں ۔ اور اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوام کی آسانی اور پریشانیوں کے فوری حل کے لیے تمام محکموں کو اوپن ڈور پالیسی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،جس کے تحت تمام محکموں کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں اور جلد ہی عوام پرانے اور نئے پاکستان میں واضح فرق کو محسوس کرتے ہوئے نئے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں کھڑا پائے گی۔