ضلعی انتظامیہ اور ریلوے کا تجاوزات مافیا کے خلافگرینڈ آپریشن
لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے،لیڈی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد تجاوزات اور سرکار کی زمین واگزاری کے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور آج ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کے لیے چار آپریشنز کیے جس میں مجموعی طور پر 516کنال کروڑوں روپے مالیت کی سرکار ی اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑوا یا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل ماڈل ٹاؤن چک آسو میں سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کے لیے اے سی ماڈل ٹاؤن کی نگرانی میں صبح آپریشن کا آغاز کیا اور آپریشن میں 700کنال کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو واگزار کروا لیا اے سی شالیمار ظہیر لیاقت نے دوگیج،بھیسن،باگڑیاں میں آپریشنز کرکے سرکار کی 16کنال اراضی کو واگزاری کروا لیا۔دوسری طرف ریلوے انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے ریلوے کی اراضی واگزارکرانا شروع کر دی۔ مسلم آباد کے علاقے میں گرینڈ آپریشن پختہ اور عارضی تجاوزات مسمار