فو ڈ اتھارٹی کے چھاپے،جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری اور دو فوڈ پوائنٹ سیل

فو ڈ اتھارٹی کے چھاپے،جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری اور دو فوڈ پوائنٹ سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعل ساز اور ناقص اشیائے خورونوش فروخت کر نے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے جعلی لیبلنگ والی بوتلیں بنانے والی فیکٹری اور 2فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔بھاری مقدار میں جعلی بوتلیں اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ابوبکر کالونی بند روڈ پر چیکنگ کے دوران مختلف برانڈز کی جعلی لیبلنگ والی بوتلیں تیار کر نے والا پروڈکشن یونٹ سربمہرکر دیا ۔مزید برآں ایم ایم عالم روڈ پر ٹسکنی کورٹ یارڈ ریسٹورنٹ کو زائدالمعیاد بریڈ، صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔ رحمان پورہ میں لیاقت سویٹس اینڈ بیکرزکو مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں، مضر صحت کیمیکلز اور بد بودار ماحول کی بناء پر سر بمہر کیا گیا۔

علاوہ ازیں 2 ہزار تیار پلاسٹک بوتلیں، بھاری مقدار میں جعلی لیبلز، لیبلنگ اور بوتلیں بنانے والی مشینیں ضبط کر لی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صحت دشمن عناصرجہاں بھی ہوں پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔