موجودہ حکومت کے آنے سے کاروبار ٹھپ ہو گئے،عامر صدیق

موجودہ حکومت کے آنے سے کاروبار ٹھپ ہو گئے،عامر صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ملکی صنعت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر موجودہ حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہارمصری شاہ میں چسکا ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے وائس چیئرمین چوہدری عامر صدیق نے کیاانہوں نے کہا عوام نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اورن لیگی قیادت پر بھرپوراعتماد کااظہارکیا۔

کرکے موجودہ حکمرانوں اوران کی نام نہا د عوام دشمن تبدیلی کیخلاف ووٹ دیا ہے ،تبدیلی کے دعویداروں کو دوماہ بعد ہی عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہے۔شہباز شریف سے متعلق کارروائی قانون کی خلاف ورزی ہے، اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں،بلاجواز گرفتاریاں معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔بجلی ،پانی ،گیس اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کو کرب میں مبتلا کر رکھا ہے ڈالر کا ریٹ بڑھ کر کہاں تک پہنچا گیا۔مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے اورضمنی الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کوجتنا دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جائے گی وہ زیادہ ابھرکر سامنے آئیگی۔