احتجاج اپوزیشن کا حق ،بداخلاقی جمہوریت کے خلاف ہے، شمسہ علی
لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر بدتمیزی کرنا اخلاق اور جمہوریت کے خلاف ہے۔ گزشتہ روز اپوزیشن کی طرف بہترین ہنگامہ آرائی کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اخلاقیات کا رول ماڈل ہوتی ہیں مگر خواتین اراکین کی بدتمیزی ساری دنیا نے دیکھی۔ شمسہ علی نے کہا کہ سپیکر کا گھیراؤ کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا۔ شمسہ علی نے کہا لگتا نہں کہ اپوزیشن کے اراکین کسی جمہوریت یا پارلیمنٹ کے آداب سے واقف ہیں۔ آخر ہم قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی بھرپور مذمت کی۔