جی سی یوکے طلبا ء کی کھیلوں کے مقابلوں میں شا ندار پر فارمنس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جی سی یو کے انٹر میڈیٹ کے طلبا ء کی سپو رٹس مقا بلو ں میں شا ندار پر فارمنس ،تیسری نیشنل یو تھ اینڈ جو نیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں ڈسکس تھرو کے مقابلے میں رستم یو نس اور 500میٹر ریس میں نو شیر واں عا شق نے گولڈ میڈلز جیت لیے جبکہ لاہوربورڈ انٹر کالجیٹ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں سمیر بٹ نے 56کلو کے مقا بلو ں میں پہلی پو زیشن حا صل کی ۔
وا ئس چا نسلر پر وفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔اس مو قع پر ڈائریکٹر سپو رٹس خا دم علی خان اور ڈائریکٹر انٹر میڈیٹ سید طارق رضوان بھی مو جو د تھے ۔