جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ چوبرجی میں جدید دار الافتاء کی افتتاحی تقریب
لاہور ( پ ر) جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ چوبرجی لاہور میں بانی جامعہ الحاج حافظ محمد صغیر احمد کی زیر سرپرستی اور ناظم تعلیمات مولانا مفتی انیس احمد مظاہری کے زیر نگرانی ’’جدید دارالافتاء‘‘ کی افتتاحی تقریب، مہمان خصوصی جامعہ دارالعلوم کراچی کے نائب شیخ الحدیث مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی ، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا مفتی عزیز الرحمن مسؤل وفاق المدارس العربیہ لاہور ڈویژن، مفتی شاہد عبید رئیس مفتی دارالافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور، مولانا قاضی محمد اویس علوی مہتمم جامعہ محمدیہ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا مفتی خرم یوسف سمیت دیگر علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔