قرآن پاک گھر میں سجانے کی بجائے دل میں بسایا جائے،افضل حیدری

قرآن پاک گھر میں سجانے کی بجائے دل میں بسایا جائے،افضل حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق علماء شیعہ پاکستان علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا ہے کہ اللہ کی پہچان کا نام قرآن ہے ۔یہ بڑی عظمت والی کتاب ہے ،اسے گھر میں سجانے کی بجائے دل میں بسایا جائے ،اس میں شفاء بھی ہے اور نجات بھی یہ باتیں انہوں نے حیدری امام بارگاہ کھاڑک میں منعقدہ پانچ روزہ خمسہ مجالس کی آخری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں چیئرمین ٹرسٹ حاجی نثار علی خان ،عامر حسین ہاشمی پی آر او متروکہ وقف املاک بورڈ ،علامہ مرتضی حسین گھلو،حاجی غفور بٹ،خواجہ ندیم حیدر،ایثار کاظمی سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،انہوں نے مزید کہا کہ قرآن سے دوری دنیا و آخرت کی مشکلات کا سبب ہے


،ہمیں اپنے بچو ں اور نواجوان نسل کو دین اور قران کی جانب راغب کرنا چاہیے ،اسی میں اللہ اور اسکے رسولؐ کی خوشنودی شامل ہے ۔قران کریم پوری کائینات کی وہ واحد کتاب ہے ۔جس کو غیر مسلم بھی تسلیم کرتے اور اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔مجلس سے ذاکر لیاقت علی حیدری ،سجاد حیدر بخاری ،واجد علی خان ،جلال شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے فضائل و مصائب محمد و�آل محمد بیان کیے ۔آخر میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور نیاز امام تقسیم کی گئی ۔