یونین کونسل 114جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کی بھرمار ، گندگی سے بیماریوں میں اضافہ

یونین کونسل 114جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کی بھرمار ، گندگی سے بیماریوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سروے رپو رٹ: دیبا مرزا :تصا ویر :ذیشا ن منیر ) یو نین کو نسل 114جو ہر ٹا ؤن ایما ن پلا زے روڈ پر انکرو چمنٹ ما فیا کا راج،بلا کH2 میں جابجا ریڑھیو ں کی بھر مار نے جینا دوبھر کر دیا ،ٹریفک مسائل میں اضافہ ہو گیا، گھروں کے سا منے کئی ماہ سے کھڑے گندے پا نی سے بیما ریا ں جنم لینے لگی ہیں ،اہل علا قہ کی واسا کے خلا ف دہا ئی ۔تفصیلات کے مطا بق یو سی کے رہائشی امام دین ،بشا رت ، حنیف ، آسیہ بی بی ،با با دین اور دیگر نے ’’پا کستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے علا قہ میں نہ تو پینے کا صاف پا نی میسر ہے اور نہ ہی ہمیں دیگر سہو لیات میسر ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اتنے بڑے پو ش علا قہ میں بھی جگہ جگہ تجا وزات کی بھر مار ہرجگہ پر ریٹرھی با نو ں کا قبضہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گھروں کے سا منے عرصہ سے گندا پا نی کھڑا ہوا ہے لیکن واسا کو کو ئی پو چھنے والا نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہما رے علا قہ کا چیئر مین پا کستا ن تحریک انصا ف کا ہے اور اب تو حکو مت بھی تحریک انصا ف کی ہے پھر بھی ہمارا یہ حا ل ہے انہو ں نے کہا کہ جب ہم اپنے چیئر مین سے کو ئی کام کا کہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارے کو ئی اختیا رات نہیں ہیں ۔ا نہو ں نے کہا کہ ہماری وزیر بلدیا ت عبدالعلیم خا ن سے اپیل ہے کہ مسائل فوری حل کئے جائیں۔