ایمان پلازہ کے سامنے تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول

ایمان پلازہ کے سامنے تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ایما ن پلازہ کے سا منے انکرچمنٹ کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے شہریو ں کو پر یشا نی کا سا منا ہے،مقامی افراد نے نمائندہ پاکستان کو بتایا کہ تجاوزات کی بھرمار کے باعث یہاں ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کرنا چاہیے۔موقع پر موجود طلبا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا گھروں کے آگے کھڑا گندا پانی تعفن پھیلا رہا ہے ہمیں تعلیمی اداروں میں آنے جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے