ارکان اسمبلی سے گوشوارے طلب، غلط بیانی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہوگی ، الیکشن کمیشن
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنی اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات 31دسمبر تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والے اراکین کے خلاف بدعنوانی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق31دسمبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پارلیمنٹرینز کے نام یکم جنوری کو شائع کئے جائیں گے جبکہ 16جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور انہیں قومی و صوبائی اسمبلی سمیت قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات کیلئے فارم الیکشن کمیشن سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں ۔
الیکشن کمیشن/گوشوارے