میاں جہانگیر اقبال جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات مقرر
ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی حکومت نے ا نفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر میاں جہانگیر اقبال کو جوائنٹ سیکرڑی وزارت اطلا عا ت ،احمد یار ہراج کو چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن مقرر جبکہ میجر جنرل محمد عارف کو ڈی جی اے این ایف تعینات کردیا۔ تفصیلات کے مطا بق وفاقی حکومت نے ا نفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر میاں جہانگیر اقبال کو جوائنٹ سیکرڑی وزارت اطلاعات بنادیاجبکہ قبل ازیں وہ اسی وزارت میں ڈی جی سائبر ونگ تھے۔احمد یار ہراج کو چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن مقررکرنے کیساتھ ساتھ میجر جنرل محمد عارف کو ڈی جی اے این ایف تعینات کر دیاہے۔