50 دنوں میں ہی ہر آدمی حکومت سے تنگ آگیا
پیپلز پارٹی کے سنیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تبدیلی کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئے تھے اب انہوں نے عملی طور پر خود ثابت کرنا ہے کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد کیا تبدیلی آئی ہے،ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جب سے حکومت میں آئے ہیں تو تب سے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا ایک طوفان مچ گیا ہے ہر آدمی حکومت سے ان کے پچاس دنوں میں ہی تنگ آگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک آئی ایم ایف کے پاس حکومت کے نہ جانے کا عندیہ تو اب یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ویسے وزیراعظم عمران خان کی یہ باتیں ریکارڈ پر ہیں کہ وہ اپوزیشن میں یہ کہا کرتے تھے کہ ہم کبھی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ حکومت کیا پالیسی اختیار کرتی ہے۔