خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن آنا بہت ضروری ،جنرل باجوہ
راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغا صوبہ قندھار میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن آنا بہت ضروری ہے،آرمی چیف کا کہنا تھا خواہش ہے افغان و دیگر سکیو ر ٹی فورسز افغانستان میں طویل عرصہ سے جاری تشدد کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں۔دوسری جانب دفتر خاجہ نے قندھا ر میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان قندھار میں دہشتگر دوں کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، سکیورٹی حکام کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن واستحکا م کیلئے جمہوریت نا گزیر ہے، پاکستان افغان جمہوری عمل کی حمایت کیلئے افغان عوام اور حکومت کیساتھ ہے، امید کرتے ہیں افغان پارلیمانی انتخابات پرامن ہونگے۔