چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن شوکت حسین مستعفی

چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن شوکت حسین مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان شوکت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق شوکت حسین کے استعفیٰ کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آیا تھا جس میں انہیں ہٹانے پر بات کی گئی تھی تاہم شوکت حسین کمشنر کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے عارضی چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے شوکت حسین نے بطور چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھاشوکت حسین نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری خزانہ کو بھجوایا تھاذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے عارضی چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ۔
شوکت حسین مستعفی

مزید :

صفحہ اول -