جعلی ڈگری کیس ، خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمن نا اہل قرار

جعلی ڈگری کیس ، خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمن کو ڈگری جعلی ہونے پر نااہل قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ضیاء الرحمان کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ضیاء الرحمن عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس پاکستان نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کون سے مدرسے سے کون سا نصاب پڑھا ہے؟ضیاء الرحمن نے بتایا کہ میں نے حدیث اور فقہ میں پڑھا ہے، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں کوئی سی پانچ احادیث عربی میں سنادیں۔(ن) لیگی رکن اسمبلی عدالت کے بولنے پر ایک بھی حدیث نہ سناسکے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے 1996 میں میٹرک کیا اور اسی سال مدرسے کا کورس کیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ مدرسے کے مہتمم نے بھی بتایا کہ آپ نے وہاں سے کوئی کورس نہیں کیا۔چیف جسٹس نے ضیاء الرحمن سے مکالمہ کیا کہ خدا کیلئے اپنی عمر کا لحاظ کریں، آپ کو اپنی عزت کا ہی خیال نہیں، 16 سال میں میٹرک بھی کیا اور شہادت العالمیہ بھی کر لیا۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ضیاء الرحمن کی ڈگری جعلی قرار دے کر انہیں نااہل کردیا۔واضح رہے کہ ضیاء الرحمن خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ سے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔
ضیاء الرحمن نااہل قرار

مزید :

صفحہ اول -