پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب ڈالر کم ہو گیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب ڈالر کم ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1 ایک ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ خسارہ کم کرنے کی وجہ بنا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی وجہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی اور بہتر مالی پالیسیاں بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق درآمدات میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی ہے۔ اس کے علاوہ اگست اور ستمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ

مزید :

صفحہ اول -