سبسڈی ختم کی نہ میٹروبس کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے

سبسڈی ختم کی نہ میٹروبس کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے کہاہے میٹرو بسوں پر سبسڈی ختم نہیں کی جارہی ،اس حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں ، ان میں کوئی حقیقت نہیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران کیساتھ میں‘‘ گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا میٹرو بس پر سبسڈی ختم نہیں کی گئی ، ابھی اسکا جائزہ لیا جارہاہے کہ جوشخص پورا سفر کررہاہے اس کیلئے کرایہ بڑھایا جائے ، انہوں نے کہا تین میٹرو بسوں پر 12ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے اور یہ قوم کا پیسہ ہے ، اس کا درد محسوس کیا جانا چاہئے ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اس پر کام کررہی ہے ، پورا ہوم ورک ہونے کے بعد بتایا جائے گا کیا فیصلہ کیا گیاہے؟ اتھارٹی کی تجاویز آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہاں کہاں کمی اور اسکوکیسے ختم کیاجا سکتاہے، میٹرو کا کرایہ بڑھانے کے حوالے سے ابھی سے جو باتیں کی جارہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
وزیر خزانہ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -