صوبائی بجٹ عوام دشمنی پر مبنی، مسترد کرتے ہیں، ملک احمد خان

صوبائی بجٹ عوام دشمنی پر مبنی، مسترد کرتے ہیں، ملک احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کاروائی ہے، نیب کی طرف سے کوئی ہینڈ آؤٹ نہیں آتا، وزیراطلاعات آکربات کرتے ہیں،شہباز شریف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا۔ جمعرات کو ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی طرف سے کوئی ہینڈ آؤٹ نہیں آتا، وفاقی وزیر اطلاعات آ کر بات کرتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ہم آئینی و قانونی حق مانگ رہے ہیں، اپوزیشن کے حقوق کا احترام کیا جائے، شہباز شریف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا، شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کاروائی ہے، ہمیں سیاسی طور پر دیوار سے لگایا جا رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی بجٹ عوام دشمنی پر مبنی ہے مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن کے تمام حقوق کا تحفظ اسپیکر کا فرض ہے، اورنج لائن اور میٹرو بس منصوبے کو سندھ اور کے پی فالو کر رہا ہے، پنجاب حکومت نے عوامی منصوبے ختم کر کے دشمنی کا ثبوت دیا، بجٹ میں کوئی نئی اسکیم نہیں، اسے مسترد کرتے ہیں، فلاحی منصوبے ختم کر دیئے گئے، صحت اور تعلیم کے بجٹ کم کر دیئے، خیبرپختونخواکے کرپٹ منصوبوں کو شیلڈ ملنے لگا ہے، ریکوزیشن جمع کرانے گئے تو اسمبلی کے گیٹ بند کرادیئے گئے، قوانین کے مطابق بجٹ سیشن میں کسی ممبر سے حلف نہیں لیا جا سکتا، بجٹ سیشن میں ممبر سے حلف لینے پر پوائنٹ آف آرڈر کا مطالبہ کیا، یہ اسمبلی کو چلانے کا کیسا انداز ہے، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس انتہائی مایوس کن ہے، آمرانہ رویوں کے ساتھ جمہوریت نہیں چلتی۔
Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ اول -