عدالت کا لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

عدالت کا لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپوٹر) لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہاء کورٹ نے نوٹس لیتے ہوے میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید اظہر رضوی نے DG SBCA افتخار قائم خانی کو مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں مقامی شہری محمد نعمان نے اصغر جویا ایڈوکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوے موقف اختیار کیا کے لیاقت آباد 1 سے 10 نمبر تک غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر مرتضی اور بلڈنگ انسپکٹر طاہر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں اور اس مد میں بلڈر مافیا سے کروڑوں روپے وصول کیے گیے ہیں معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی کر کے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے احکامات صادر فرمائے جس پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید اظہر رضوی نے DG SBCA کو نوٹس جاری کرتے ہوے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے کر آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی