فریال تالپورکا سانحہ کارساز کے شہدا کی یادگار کا دورہ

فریال تالپورکا سانحہ کارساز کے شہدا کی یادگار کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے جمعرات کی صبح سانحہ کارساز کے شہدا کی یادگار کا دورہ،مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب ،صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔پارٹی کارکنان نے فریال تالپور کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔اس موقع پرفریال تالپور نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کیں۔یادگار شہدا پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہاکہ کارکنان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں شہید کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔ سانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو جلا بخشی۔اس موقع پر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 18 اکتوبر جمہوری سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت ہے تو وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔