نوشہرہ ، درندہ صفت شخص کی 6سالہ طالبہ سے بد اخلاقی ، عوام سراپا احتجاج
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ پیتاؤ میں درندہ صفت شخص کا جماعت دوئم کی چھ سالہ طالبہ سے بداخلاقی اہل علاقہ سراپا احتجاج ملزم کو گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ اس سلسلے میں چھ سالہ طالبہ مسکان گل ولد فیاض گل سکنہ جہانگیرہ پیتاؤ کی والدہ ربزری زوجہ فیاض گل نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میری چھ سالہ بیٹی مسکان گل گزشتہ روز گھر سے سکول جارہی تھی کہ راستے میں ناجد علی ولد مہاجر علی نے بیٹی کو زبردستی پہاڑیوں میں لے جاکر بداخلاقی کا نشانہ بنایا جس سے میری بیٹی کی حالت غیرہوگئی بچی کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایاگیا پولیس نے دودن بعد ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واقعے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور کہا کہ پولیس حکام اور عدلیہ سے مطالبہ کیاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دوسروں کیلئے نشان عبرت بن سکے۔