ملاکنڈ میں بھی خسرہ مہم پورے زور وشو ر سے جاری
پشاور( سٹاف رپورٹر)قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ منصو رارشد نے کہا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ملاکنڈ میں بھی 15 سے 27 اکتوبر تک انسداد خسرہ مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اس دوران 9 ماہ سے لیکر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جارہے ہیں اور کوئی بچہ خسرہ کے حفاظتی ٹیکہ سے محروم نہیں رہیگا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کے تما م انڑی پوائینٹس ، بس اڈوں اوردیگر عوامی مقامات پربچوں کو خسرہ کی بیماری سے بچا نے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ حفاظتی ٹیکہ جات ہمارے بچوں کو خسرہ جیسے مہلک بیماری سے بچانے کا واحد زریعہ ہیں۔ اُنہوں نے بچوں کے والدین سے بھی کہا کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکہ جات لگانے کے ساتھ ویکسین ضرور پلائیں تاکہ وہ اس مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکے ۔