بٹ خیلہ گریڈسٹیشن 30 اکتوبر کو مکمل ہو جائیگی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) بٹ خیلہ گریڈسٹیشن 30اکتوبرکومکمل ہوجائیگی حکومت کی جانب سے دوکروڑپچاس لاکھ روپے میں صرف اورصرف تیس لاکھ روپے اداکردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے سابق مشیر انجینئرامیرمقام خان کی جانب سے بٹ خیلہ اوردیگرگردنواح کے عوام کوبجلی کے لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کے خاتمے کیلئے بٹ خیلہ گل نرگس کے مقام پردوکروڑپچاس لاکھ روپے کی لاگت سے مرکزی حکومت سے گریڈمنظورکیاتھاجو30اکتوبرتک مکمل ہوجائیگا مگرحکومت کی جانب سے کنٹریکٹر باسط خان کوصرف اورصرف تیس لاکھ روپے بل اداکی گئی ہے جبکہ کئی عرصہ گزرنے کے باوجود کنٹریکٹرکوعدم ادائیگی کی وجے سے کنٹریکٹر کودیگر ترقیاتی کاموں میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے علاقے کے عوامی حلقوں نے تبدیلی کے دعویدارمرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر کنٹریکٹرکوادائیگی کی جائے ۔